جہلم

لوگوں تک صحت اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی معلومات بہم پہنچانا مشن ہے۔ ڈاکٹر ظہیر احمد

جہلم: تہترویں ماہانہ ہومیوپیتھک ایجوکیشنل سیمینار کا انعقاد ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم میں کیا گیا۔ سیمینار میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔

ہومیوپیتھک ڈاکٹر ناصر احمد چوہدری چیئرمین PHDA نے ہومیوپیتھک ادویات کا آپس میں موازنہ پیش کیااور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طلبا وطالبات کو ہومیوپیتھک ادویات کا درست استعمال اور مریض کی ذہنی و جسمانی علامات کی ہومیوپیتھی میں اہمیت کو اجاگر کیا۔

ہومیوپیتھک ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے مہمانوں کو خو ش آمدید کہا اور کلاسیکل ہومیوپیتھی کو اپنانے پر زور دیا۔بعد ازاں ڈاکٹر ظہیر احمد چیئرمین ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تمام حاضرین کو ہادی کالج کے ہانمن ہومیوپیتھک کالج سلو لندن کے ساتھ الحاق پر بریفنگ دی اور ایڈوانس ہومیوپیتھک کورسسز کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔

لائن انٹرنیشنل کے نمائندے ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکریٹری لائن اسحاق ڈار اور سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لائن ارشد محمود MJF نے خصوصی طور پر شرکت کی اور لائن اسحاق ڈار نے لائن انٹرنیشنل کا تعارف کروایا اور چیمبر لائن کلب کی لیڈر شپ کو فلاحی تعلیمی لیکچر کے کامیاب انعقاد پر مباکباد دی۔انہوں نے ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ علاج صحیح معنوں میں دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے۔

اس موقع پر سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارشد محمود نے ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم کی انتظامیہ کو اور چیمبر لائن کلب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسطرح کے فلاحی کام صدقہ جاریہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button