دینہاہم خبریں

حضرت خواجہ پیر محمد شریف (مرحوم) کی رسم قل دینہ میں ادا کر دی گئی

دینہ: خطہء کشمیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت خواجہ حافظ محمد حیات کے پوتے ، شیخ المشائخ حضرت خواجہ محمد علی کے لخت جگر اور آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین پیر طریقت حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی کے والد گرامی حضرت خواجہ پیرمحمد شریف ؒکی بلندیء درجات کے سلسلہ میں ختم قُل کی تاریخی محفل ان کے مزار پُر انواربرلب منگلابائی پاس موضع چک دادُوتحصیل دینہ ضلع جہلم پرمنعقد ہوئی۔

محفل میں مختلف سلاسل ہائے طریقت کے مشائخ عظام ، علماء کرام ، ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری معروف شخصیات کے علاوہ آزاد کشمیر کے طول عرض اورعلاقہ بھر سے عقیدت مندوں ، مریدین اور متوسلین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پیر محمد شریف ؒ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور درود وسلام کے بعد پیر محمد زکریا نعمانی نے اپنے صدارتی خطاب اور دعائیہ کلمات میں مشائخ عظام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کی سیرت و تعلیمات معاشرے کیلئے فلاح و بہبود کا سرچشمہ ہیں،اُن کا مقدس وجود انسانیت کیلئے سراپا خیر ہے۔ان کی زندگیوں کا ہر پہلو امت مسلمہ کیلئے بہترین نمونہء عمل ہے جس پر کاربند ہوکر مثالی اسلامی معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ،آخر میں مزار اقدس پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد وسیع لنگر تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button