پنڈدادنخان

پنڈدادنخان، منڈی بہاؤالدین اور جہلم روڈ پر ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیوں کو اپنا وطیرہ بنا لیا

دھریالہ جالپ: پنڈدادنخان ،منڈی بہاوالدین اور جہلم روڈ پر ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیوں کو اپنا وطیرہ بنا لیا۔بغیر روٹ پرمٹ اور کرایہ نامہ کے دگنے کرائے وصول کئے جانے لگے۔اوور لوڈنگ ،مسافروں سے بدتمیزی روز مرہ کا معمول ڈی ایس پی ٹریفک جہلم اور انچارج پنڈدادنخان سے فوری کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی جہلم اور سٹی ٹریفک پولیس پنڈدادنخان کی مبینہ غفلت اور نااہلی کے باعث پنڈدادنخان سے جہلم اور پنڈدادنخان سے منڈی بہاوالدین روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں جن میں ٹیوٹا ہائی ایس اور مزدے شامل ہیں مسافروں کا جینا حرام کر رکھا ہے کسی بھی ہائی ایس ڈرائیور کے پاس کوئی روٹ پرمٹ اور کرایہ نامہ نہ ہے۔

پنڈدادنخان سے جہلم کا سفر تقریباََ100کلو میٹر ہے جبکہ کرایہ 190روپے وصول کیا جاتا ہے اور اوورلوڈنگ کر کے مسافروں کو4ے زائد گھنٹوں میں یہ100کلو میٹر کا سفر طے کروایا جاتا ہے اسی طرح پنڈدادنخان سے منڈی بہاوالدین کا سفر تقریباََ65میٹر ہے جبکہ کرایہ 130وصول کیا جاتا ہے اور لوکل روڈ بتا کر سواری کو ذلیل و خوار کر کے تقریباََ3سے زائد گھنٹوں میں منڈی بہاوالدین پہنچایا جاتا ہے۔

گاڑی کی چھت ، فرنٹ پر تین عدد عورتیں،پھٹے والی سیٹ پر عورتوں کے سامنے مرد اور پچھلے سٹینڈ پر بھی مسافر زبردستی کھڑے کر دیے جاتے ہیںاعتراض کرنے والی عورتوں یا مردوں کو دھکے دیکراور بے عزتی کر کے سر عام سڑک پر کہیں بھی اْتار دیا جاتا ہے۔

سیاسی و سماجی اور رفاہی تنظیموں نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم، سٹی ٹریفک پولیس پنڈدادنخان سے فوری کاروائی کرتے ہوئے ان پبلک ٹرانسپورٹروں کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button