صحافت کو عبادت سمجھ کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ چوہدری عابد محمود

0

جہلم:15 فروری کا سورج متحدہ فرینڈز جرنلسٹ گروپ کے جنرل سیکرٹری کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا، صحافت کو عبادت سمجھ کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، تمام صحافیوں کو آپسی اختلافات بھلاکر متحد ہونا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے نو منتخب صدر نے چوہدری عابد محمود نے مقامی میرج ہال میں پریس کلب کے صحافیوں کی طرف سے جنرل سیکرٹری کے امیدوار محمد شہباز بٹ کے اعزاز میں دیئے گئے ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں صحافتی خدمات میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو ہمارے پیغمبروں سے شروع ہوا اور صحافت ایک عبادت ہے جس کو ہم بہتر طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں یکجا ہو کر عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ صحافیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور ہمیں ایک ساتھ ہو کر چلنا چاہیے، کیونکہ اتفاق میں برکت ہے ، ہمارا پیغام محبت ہے، ذاتی رنجشوں اور مخالفتوں کو ختم کرکے ہمیں محبت کی فضا پیدا کرنا ہوگی تاکہ جہلم پریس کلب کے رجسٹرڈ ممبران بہتر طریقے سے عوامی مسائل کو اجاگر کریں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

امیدوار برائے جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ نے کہا کہ ضلع جہلم کے تمام صحافی بھائیوں کو ایک لڑی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایمانداری ، دیانتداری اور خوش اسلوبی سے جہلم پریس کلب کے معاملات کو چلا سکتے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ پریس کلب کے تمام ممبران کو اپنے ساتھ لیکر چلیں اورپریس کلب کو سیاسی ، مذہبی اور برادری ازم کے تعصبات سے پاک کر کے غیر جانبدارانہ اور مثبت صحافت کو فروغ دیں تاکہ کسی کو پریس کلب پر انگلی اٹھانے یا تنقید کرنے کا موقع نہ ملے ، ہماری کوشش ہوگی کہ ضلع جہلم کے سلگتے ہوئے عوامی مسائل کو نہ صرف حکام بالا تک پہنچایا جائے بلکہ ان کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز بھی پیش کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے دوران ہم جہلم پریس کلب کو مزید متحد ، مضبوط اور طاقتور بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں برائے کار لائیں گے ، ہمارا اولین مقصد مقامی صحافیوں کی تربیت اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھانا ہے ، پریس کلب کی تزین و آرائش اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ پریس کلب کی عمارت کو عالی شان بنانے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور فرنیچر کا بندوبست کیا جائے ، انشاء اللہ اگلے چند ماہ کے اندر منتخب ہونے والے عہدیداران وفود کی صورت میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور صحافیوں کے مسائل بارے آگاہ کیا جائیگا۔

اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ، سابق صدر سید سہیل سبزواری، سابق جنرل سیکرٹری سید اکرم حسین بخاری، سابق جنرل سیکرٹری محمد وسیم قریشی، عبدالباسط مجاہد، راجہ نوبہار خان، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر شبیر کیانی، محمد امجد ضیاء، نجف شہزاد، راجہ جہانزیب خان، غلام قادر مخلص ، شیخ عتیق الرحمن ، وسیم تبریز، سید ناصر محمود شاہ، سابق سرپرست اعلیٰ چوہدری سہیل عزیز، مرزا جویر اقبال، الیاس صادق وٹو، دلنواز احمد، مظفر اقبال انصاری، شیخ ذوالفقار علی کاشف ، چوہدری مہربان حسین ، محمد آصف جٹ، مشرف جنجوعہ، غلام مصطفی بٹ، راجہ شاہد جنجوعہ، قاسم سجاد، چوہدری ظفرنور، عمیر احمد راجہ، مرزاقدیر بیگ، جہانگیر سلیم ڈار، خالق تنویر، محمد نصیر قریشی ، چوہدری علی شان، اشرف جنجوعہ، مرزاراحیل بیگ، زیشان پیرزادہ، ڈاکٹرآفتاب احمد ،ساجد کیانی، سید قلب حسنین شاہ،نو منتخب نائب صدر مرزاکفیل بیگ(کیفی)، جائنٹ سیکرٹری ملک انجم یوسف، چوہدری کامران اصغر گجر، فنانس سیکرٹری سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.