دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایک اور مریض انتقال کر گیا

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج جہلم میں آج مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق جبکہ مزید 4 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 47 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 21 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 61746 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1497 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 7کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1401کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم میں آج مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے، اس وقت کل کورونا وائرس سے 42 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 47553 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1005 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہو ئے، کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1512 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button