سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا دیہی مر کز صحت دینہ اور بنیادی مرکز صحت سکھہ کا دورہ

0

دینہ: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اچانک دیہی مر کز صحت دینہ اور بنیادی مرکز صحت سکھہ کا دورہ کیا ۔

انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، آپریشن تھیٹر، ڈینٹل وارڈ، لان، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا، مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی۔ ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔

انہوں نے ایم کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آر ایچ سی دینہ ہسپتال میں دسمبر میں 850 سے زائد مریض داخل کیا گئے اور ریکارڈ کے مطابق بہترین سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.