جہلماہم خبریں

حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پرغور کرنا شروع کردیا

جہلم: حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پرغور کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کرنے کی تجویززیر غور ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے دفاتر اور ریسٹورنٹس میں داخلوں پرپابندی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ایسے افراد کی موبائل سمز بھی بلاک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز محکمہ صحت کے صوبائی ذمہ داران کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں ایسے افراد جو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائیں گے تو ان کے زیر استعمال موبائل فون کی سمز بند کر دی جائیں گی۔

صوبے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جن دیگر تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے ان میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے سرکاری دفاتر، شاپنگ مالز، پارکوں اور ریستورانوں میں داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔تاہم پہلے مرحلے میں فون کی سمز کو بند کرنے کی تجویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز محکمہ صحت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ۔صوبہ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس فیصلے کا باقاعدہ اطلاق رواں ماہ 30 جون کے بعد ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button