جہلم

ماہ رمضان میں غریبوں، مسکینوں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے۔ صفدر حسین سیٹھی

جہلم کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر حسین سیٹھی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں غریبوں ، مسکینوں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نہ صرف نیکیوں کا موسم بہار ہے بلکہ ہمیں آپس کی کدورتوں ، نفرتوں کو مٹا کر پیار محبت بھائی چارے کو فروغ دینے کا درس بھی دیتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ آئیے ہم عہد کریں کہ ماہ رمضان کی خوشیوں بھرے لمحات میں غریب سفید پوش بہن بھائیوں اور ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھیں گے، اسی میں اللہ تعالیٰ کی رضا شامل ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button