پنڈدادنخاناہم خبریں

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع، پنڈدادنخان میں ویکسینیشن سنٹر قائم

پنڈدادنخان: کورونا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع، ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، سنٹر اسپیشل ایجوکیشن سکول میں قائم کیا گیا ہے، دس بیڈز کا عارضی ہسپتال قائم، سنٹر ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی ملک نگرانی کی زیر نگرانی کام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے باقاعدہ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، سنٹر اسپیشل ایجوکیشن سکول پنڈدادنخان میں قائم کیا گیا ہے جہاں پر طبی عملہ شام تک موجود رہے گا۔

ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی ملک کی زیر نگرانی سنٹر میں دس بیڈز کا عارضی ہسپتال بنایا گیا ہے جہاں پر تمام بنیادی طبعی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ دس مارچ سے شروع ہو گیا۔ استقبالیہ کاونٹر کے ساتھ ریسٹ روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر ویکسینیشن کے بعد متعلقہ افراد کو ریسٹ کرایا جائے گا۔ سینٹر نے آج مارچ سے باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button