پنڈدادنخان

آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کی75 ویں سالگرہ کے موقع پر فیملی ڈنر پارٹی کا اہتمام

پنڈدادنخان: ادارے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے کمپنی میں عید کا سماں بنا ہوا ہے اس حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے ورکروں کے اعزاز میں کمپنی کے سرسبز لان میں فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ورکس منیجر حاجی عمر مشتاق ،ایچ آر منیجر عاقل کریم،پروڈکشن منیجر صابر محمود ، آئی آر منیجر سلیم صدیقی، ٹیکنیکل منیجر تو فیق چیمہ ،آئی آر آفیسر چوہدری برکات حسین ، یونین کے صدر حاجی قیصر،جنرل سیکرٹری صغیر بٹ سمیت تمام ورکرز ،منیجرز اور انکی فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عمر مشتاق نے کہا کہ آئی سی آئی سوڈا ایش نے ورکرز اور کمیونٹی کے تعاون سے 75سال کا کامیاب سفر طے کیا ہے، انشاء اللہ ادارہ ماحول اور عوام دوست پالیسیوں پر عمل کرتا ہوا اپنا کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے ہماری اور ہمارے ادارے کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ادارے کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقہ کی ترقی فلاح و بہبود کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتے رہیں۔
حاجی عمر مشتاق نے پلانٹینم جوبلی کے موقع پر ایمپلا ئز کو مبارک باد دی اور کہا کہ آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی اور کھیوڑہ کا کئی دہائیوں سے ایک اچھا ساتھ ہے جس کی وجہ سے ادارے کے ساتھ ساتھ علاقہ بھی ترقی کر رہا ہے اور یہاں کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button