پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان اور جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 4 ملزمان اسلحہ، شراب اور چرس سمیت گرفتار

پنڈدادنخان اور جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 4 ملزمان اسلحہ ، شراب اور چرس سمیت گرفتار، پنڈدادنخان اور جہلم پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق مطلوب حسین SIانچارج سٹی چوکی پنڈدادنخان نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم تعظیم عباس عرف بوبی ولد محمد افضل سکنہ محلہ کریم پورہ کھیوڑہ تحصیل پنددادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور اور 3روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
شفقات احمد ASI تھانہ چوٹالہ جہلم نے دوران گشت ملزم محمد منیر ولد محمد بشیر سکنہ خورد تحصیل و ضلع جہلم سے250گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
افتخار افضل ASI تھانہ چوٹالہ جہلم نے دوران گشت ملزم ظہور احمد ولد عبدالغفورسکنہ چوٹالہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
شہباز احمد ASIتھانہ پنددادنخان نے دورا ن گشت ملزم محمد امتیاز ولد کوثر سکنہ ہرن پور سے 6عدد بوتلیں دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button