ڈومیلیاہم خبریں

چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاور کمال نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

ڈومیلی: چوہدری فرخ الطاف ایم این اے اور راجہ یاورکمال ایم پی اے کی بڑاگواہ میں دبنگ انٹری،پاکستان مسلم لیگ ن کی وکٹ گرادی، سابق جنرل کونسلر راجہ راؤف کیانی کا اپنی برادری اور دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کااعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ بڑاگواہ کے گاؤں ترکھانی میرا میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد کیاگیا جس میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اورایم پی اے راجہ یاورکمال نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

مہمانوں کا بڑاگواہ پہنچنے پر سینئررہنما راجہ معروف عابد نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے، پھر قافلے کی شکل میں سب پنڈال میں پہنچے وہاں بھی استقبال کیاگیا۔جلسہ کا آغازعلامہ مولانا شکیل احمدوارثی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔

جلسہ سے ایم پی اے راجہ یاورکمال نے دھواں دار تقریر کی اور مخالفین پر لفظی گولہ باری کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پچھلے دس سالوں میں علاقے میں ترقیاتی کام ہوتے تو وکٹیں نہ گرتی۔آج راجہ راؤف کیانی ن لیگ سے متاثرہوکر اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہمارے ساتھ چلنے کا اعلان کیا جن کا ہم تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل ایک شخص علاقے میں بتاتاپھر رہاہے کہ ہم مسلم لیگ ن کیساتھ مل کرپی ٹی آئی کو بلدیات میں شکست دیں گے، ایسے خواب صرف انکے خواب ہی رہیں گے۔

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے خطاب میں کہا کہ ہمارے ساتھ چلنے والی تمام برادریوں کا شکریہ اداکرتاہوں اور مبارکباد پیش کرتاہوں۔جو راجہ راؤف سے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا انکے مسائل بہت جلد کریں گے۔بجلی کا جو کم وولٹیج اورلوڈشیڈنگ کے مسئلہ ہے وہ ہم نے دو گریڈ اسٹیشن منظورکرالئے ہیں ایک سرگھٹن اور کھائی میں بنے گے اور پھریہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہی اس علاقے کی محرومیوں کو دور کرناہے جن علاقوں میں بجلی نہیں وہ میں نے2011میں راجہ پرویز اشرف سے 30 کروڑ کی گرانٹ سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ہم نے اپنے حلقے میں ایک یونیورسٹی بھی منظور کروالی ہے جس میں تمام مضامین پڑھائے جائیں گے۔

جلسہ میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت اہلیان علاقہ سے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔کیپٹن (ر) داؤد کیانی نے چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاور کمال کو اپنے دستے مبارک ہاتھوں سے تلوار گفٹ پیش کئے اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button