ڈومیلی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 افراد گرفتار

0

ڈومیلی: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ڈومیلی پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کی دبنگ کارروائیاں ، 2 افراد گرفتار، پولیس نے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض احمد ASIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران گشت ملزم نصرت محمود ولد محمد رزاق سکنہ ڈھوک کلاڑی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور اور 2روند بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

فیاض احمد ASIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم محمد رضوان ولد محبوب اختر سکنہ ڈھوک زبردست داخلی گوڑھا اتم سنگھ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.