سول ہسپتال جہلم کے عملہ کی مریضوں کو کمپیوٹر پرچی جاری کرنے میں ٹال مٹول کا نیا سلسلہ جاری

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ کی مریضوں کو کمپیوٹر پرچی جاری کرنے میں ٹال مٹول کا نیا سلسلہ جاری، بجلی نہ ہونے کا بہانے کے ساتھ ساتھ پرنٹر خرا ب ہونے کی وجہ بتا کر دور دارز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولت سے محروم کیا جاتا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی جب سے بذریعہ کمپیوٹر پرچی کا اجراء کا سلسلہ شروع ہوا ہے لمبی لائنوں میں کھڑے سارا سارا دن گزر جاتا تھا اب ہسپتال کے عملہ نے نیا سلسلہ شروع کیا ہے کہ وہ واپڈا جہلم کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی آڑ لے کر بجلی نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہیں۔

اگر بجلی ہو تو کہتے ہیں کہ پرنٹر خراب ہوگیا ہے،جو کہ سراسر زیادتی ہے اگر بجلی نہیں تو سادہ کاغذ پر پرچی بنا کر مریضوں کو دی جائے تاکہ وہ متعلقہ ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروا سکیں اور ہسپتال میں موجود طبی سہولتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ٹیسٹ رپورٹیں بھی تاخیر سے آتی ہیں اور فیس پرائیویٹ لیبارٹری سے زیادہ وصول کی جاتی ہے،اور بعض اوقات تو کئی ہفتوں بعد بھی رپورٹ مریض کو نہیں دی جاتی۔

جہلم کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیںاور مریضوں کی مشکلات کے ازالہ کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.