جہلم

لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ضلع جہلم کی صنعتوں میں ہزاروں پودے لگوا کر شجر کاری مہم کو کامیاب کیا ہے۔ تنویر ہمایوں

جہلم: ملک کو بیماریوں سے بچاؤکے لیے سرسبزو شاداب بنانے کے لیے اقدامات،لیبر ڈیپارٹمنٹ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی صنعتوں میں ہزاروں پودے لگوا کر شجر کاری مہم کو کامیاب کیا ہے ۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر اینڈ ہیومین سورسز تنویر ہمایوں نے بتائی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ہمیں 25ہزار پودے لگوانے کا حکم دیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے ہم نے ضلع جہلم کے متعدد صنعتی علاقوں کے ساتھ ساتھ کمرشل اداروں میں 20ہزار 355پودے لگوا دیئے ہیںجبکہ اس ضمن میں مزید کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے دیا گیا ہدف ہم پورا کر لیںگے۔کیونکہ جو ملک سرسبزو شاداب ہوتے ہیں وہاں بیماریاں کم ہوتی ہیں کیونکہ لوگوں کے لیے آکسیجن کا حصول انتہائی آسان ہوتاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button