جہلماہم خبریں

پاکستان مسلم لیگ ن کا دور عوامی و ملکی ترقی کا دور تھا، چوہدری لال حسین

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کا دور عوامی و ملکی ترقی کا دور رہا ہے، آج بھی عوام ن لیگ کے گُن گا رہے ہیں آج بھی عوام کے دلوں پر ن لیگ کا راج ہے کیو نکہ ن لیگ نے عوام کو کبھی نظر انداز نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار شہنشاہ ِتعمیرات و سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت عوام کی چمڑی ادھیڑنے کا کو ئی مو قع ہا تھ سے جا نے نہیں دے رہی ،تبدیلی کے نام پر سادہ لو ح عوام کو بیوقوف بنا نے والے خود عیاشیاں کر رہے ہیں جبکہ غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔
چوہدری لال حسین نے کہا کہ مو جود ہ حکومت کی عوام دشمن پا لیسیوں نے عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ تبدیلی کے نام پر عوام کو استحصال کیا جا رہا ہے مہنگائی اور ٹیکسز کے بو جھ تلے عوام بری طر ح دب چکے ہیں ۔لو ڈ شیڈ نگ کے خاتمے کے دعوے کر نے والے سردی کے موسم میں بھی لو ڈ شیڈ نگ سے باز نہیں آرہے تو گرمیوں میں کیا حال ہو گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ،گیس،پٹرول وڈیزل، اشیا ئے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضا فہ اور ٹیکسز کی بھر مار یہ نئے پاکستان کی تبدیلی ہے جس نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button