سوہاوہ

رضا کارانہ طور پر ریٹائرمنٹ یا پنشن لینے کے خواہشمند پولیس افسران و اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

پنجاب پولیس میں رضا کارانہ طور پر ریٹائرمنٹ یا پنشن لینے کے خواہشمند پولیس افسران و اہلکاروں کی تفصیلات آئی جی دفتر لاہور طلب کر لیں گئیں ۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ون نے پنجاب بھر کے ضلعی و انتظامی پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام پولیس افسران جو محکمانہ قواعد و ضوابط پورے کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر ریٹائرمنٹ یا پنشن لینے کے خواہشمند ہیں اور انکے کیسسز التواء میں پڑے ہوئے ہیں انکی تفصیلات آئی جی دفتر کو ارسال کی جائیں۔

معلوم ہوا ہے کہ جن افسران و اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں ان میں کانسٹیبلز ، ہیڈ کانسٹیبلز ، اے ایس آئیز، سب انسپکٹرز اور انسپکٹر سطح تک کے رینک کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ تمام تفصیلات فوری طور پرآئی جی دفتر ارسال کی جائیں جس کی روشنی میں آئی جی پنجاب کو کیس ٹو کیس بریفنگ دی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں رضا کارانہ ریٹائرمنٹ یا پنشن پر جانے والے افسران و اہلکاروں کے کیسسز کے فیصلے متوقع ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button