جہلماہم خبریں

جہلم میں نجی ہوٹل پر کام کرنے والا 17سالہ لڑکا پانچ دن سے لاپتہ، والدین پریشان

جہلم: شاندارچوک جہلم میں نجی ہوٹل پر کام کرنے والا 17سالہ لڑکا پانچ دن سے لاپتہ، تعلق سرائے عالمگیر سے ہے ، اہلخانہ مسلسل تلاش کے باوجود لڑکا نہ ملنے پر پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاندار چوک میں واقع شانی چاٹ شاپ پر کام کرنے والا17سالہ نوجوان علی شان گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہے۔
بچے کے والد غلام عباس نے بتایا کہ ہمارا بچہ شانی چاٹ کی دوکان پرکام کرتا تھا پانچ روز قبل بڑا بھائی اس کے دوکان پر چھوڑ کر گھر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شام کو بچہ واپس نہ آنے پر دوکان پر رابطہ کیا تو دوکان والوں نے لاعلمی کا اظہار کیا جس کے بعد پانچ دن سے ہم مسلسل تلاش کررہے ہیں لیکن اس کی کوئی خبر نہیں۔
اگر کوئی شہری اس بارے جانتا ہو تو موبائل نمبر 03315765810پر اطلاع کر سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button