جہلم

جہلم میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں، انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام

جہلم: شہر اور گردونواح میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری، ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام، شہریوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں شہریوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے سخت احکامات کے باوجود جہلم شہر و گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، شہر کے بازاروں ، چوک چوراہوں ، پلازوں ، خریداری مراکز تفریحی مقامات سمیت سرکاری و نجی اداروں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

دکانداروں نے شٹر نیچے کرکے درجنوں صارفین کو دکانوں کے اندر داخل کر لیتے ہیں جبکہ جمعہ ہفتہ کے روز بھی بیشتر دکاندار دکانوں کے باہر بیٹھ کر گاہکوں کا انتظار کرتے ہیں اور گاہکوں کو دکانوں کے اندر داخل کرکے باہر سے شٹر نیچے کر لیا جاتا ہے جبکہ تفریحی مقامات پر پابندی نہ ہونے کیوجہ سے شہریوں کی کثیر تعداد شہر کے پارکوں ، میدانوں میں گھومتی نظرآتی ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شہر سے ملحقہ علاقوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور کارروباری افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ، جس کیوجہ سے شہریوں کے سروں پر کورونا وائرس کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی سرپرستی کرنے والے سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button