دینہاہم خبریں

شمس پور میں ایک ہی دن دو گھروں میں چوری کی واردتیں، اہل علاقہ پریشان

دینہ: نواحی علاقے شمس پور میں ایک ہی دن دو گھروں میں چوری کی واردتیں،اہل علاقہ پریشان ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے شمس پور دن 11بجے محمد ابراہیم ولد صابر حسین جو کہ پرائیویٹ میڈسن کمپنی میں ملازمت کرتا ہے کے گھر ایک اجنبی عورت بھکارن کے روپ میں آئی اور اس نے محمد ابرااہیم کی بیوی کو رومال منہ پر رکھ کر بے ہوش کر دیا اور پھر چھت کے ستون سے باندھ کر گھر کی تلاشی لی ، لیکن کوئی مالی نقصان نہ ہو سکا۔

3:30پر اللہ دتہ ولد عبدالرحمن سکنہ شمس پور کے گھر ایک نا معلوم شخص گھس آیا جب اس کی بیوی اور دو بچے جن کا ذہنی توازن درست نہیں اور اس کی بیوی پر تشدد کیا اور اس کے ہاتھوں سے چوڑیاں اتارنے کے لیے تیز دھار آلے سے بازو کاٹنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئی ،ان وارداتوں کی وجہ سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا لوگ دن رات جاگنے پر مجبور ہو گئے۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں واقعات کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button