دئیوال میں ڈپٹی کمشنر جہلم کا مختصر ترین دورہ، دو افتتاحی تختیوں کی نقاب کشائی اور روانگی، منتظمین دیکھتے رہ گئے

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ دئیوال میں ڈی سی ضلع جہلم کا مختصر ترین دورہ ، دو افتتاحی تختیوں کی نقاب کشائی اورروانگی ۔ منتظمین دیکھتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ آٹھ سالوں میں کسی ضلعی عہدیدار نے دوسرا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم محمد سیف انور چبہ جب دئیوال پہنچے تو استقبال کرنے والوں میں سابق نائب تحصیل ناظم سوہاوہ ملک محمد اشفاق ، صوبیدار (ر) اصغر حسین ، معروف مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود شامل تھے ۔

ڈی سی ضلع جہلم نے اپنے مختصر دورے کے دوران دئیوال کے تعلیمی اداروں میں فلاحی عطیہ کے تحت تعمیر کردہ کمروں کی افتتاحی تختیوں کی نقاب کشائی کی اور سرکاری مصروفیات کی وجہ سے واپسی کی راہ اختیار کر لی ۔

یاد رہے کہ انہوں نے دورے کے دوران کچھ سائلین سے درخواستیں حاصل کیں اور ایک متنازع گلی میں کھڑے پانی کا بھی ذاتی طور پر جائزہ بھی لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.