ڈومیلی کے علاقہ فورپوٹھی کی دو بستیوں مہراں اور ڈھیری میں تتروٹ ویلفیئر نے پانی فراہم کردیا

0

ڈومیلی: فورپوٹھی کی دو بستیوں مہراں اور ڈھیری میں تتروٹ ویلفیئر نے ساڑھے نوہزار فٹ لمبی پائپ لائن بچھاکر پانی فراہم کردیا، باقی میں کام جاری۔

تفصیلات کے مطاق یونین کونسل نگیال فورپوٹھی کی دوبستیوں میں پانی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، علاقہ مکین کو بھی پانی کا شدید مسلہ درپیش تھا پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے،تتروٹ ویلفیئر نے اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ جمع کرکے فورپوٹھی کے علاقوں میں فراہمی کے منصوبے شروع کئے ہیں ،اب تک تقریباساڑھے نوہزار فٹ لمبی پائپ لائن بچھا کردوبستیوں ڈھوک مہراں اورڈھوک ڈھیری میں پانی کی سپلائی شروع کرادی گئی ہے،باقی بستیوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بانانے کے کیلئے کا م جاری ہے ،اگلے مرحلے میں بڑے ٹینکی بنائی جائے گی وہاں سے پانی سپلائی کیاجائے گا۔

مکینوںنے صحافیوں کوبتایاکہ گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہمارے ان دیہاتوں میں بھی پانی ختم ہوگیاہے،محال پٹی گاؤں کے پاس دوکنویں تھے ،جن میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی خشک ہوگیا،ایک واٹر سپلائی کی پائپ لائن گاؤں کے پاس سے گزرتی ہے جس سے ڈھوک لس داخلی فورپوٹھی کو پانی مل رہاہے لیکن ہمارے گاؤں محال پٹی کو پانی نہیں مل رہا،واٹر سپلائی لگاتے وقت اس گاؤں کو چھوڑ دیاگیا تھا،گاؤں کے لوگ اپنی ضرورت کیلئے گدھوں اور سروں پر پانی دوردراز کے علاقوں سے لانے پر مجبور ہیں۔

مکینوں نے کہا کہ پانی کی شدید قلت کی وجہ سے جانور بھی پیاس سے نڈھال ہے،اب ہم تتروٹ ویلفیئر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کی عوام پر نظر ڈالی اور پانی جیسی نعمت کوپورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،دو بستیوں میں سپلائی مکمل ہوگئی باقی پر کام جارہی ہے اللہ پاک اس ویلفیئر کیساتھ تعاون کرنے والوں کولمبی زندگی عطاکرئے اور مزید تعاون کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

مکینوں نے کہا کہ ہم ایم پی اے ،ایم این اے، ضلعی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ان دیہاتوں پر توجہ دی جائے اور اس پانی کے مسلے کو حل کیاجائے ،پانی سے ہی زندگی ہے اگر پانی جیسی نعمت بھی ہم کو میسر نہ ہو تو ہم مجبوراََ نقل مکانی کرنے پڑے گی۔ہم میڈیا کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جو کہ ایک دوردراز پہاڑی علاقوں کی مکینوں کی آواز بھی بلند کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.