عمران خان کی بہترین حکمت عملی نے مودی کے غبارے سے ہوا نکال دی ، چوہدری عابد اشرف جوتانہ

0

پنڈدادنخان: عمران خان کی بہترین حکمت عملی اور پاک فوج کی جرات و بہادری نے بھارتی جنگی جنون میں مبتلا مودی کے گمنڈ سےبھرے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، بھارتی سینا کی اصلیت بھی کھل کر سامنے آگئی، پاکستانی قوم کی یکجہتی نے پوری دنیا کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا، وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ بھی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور سابق نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس چوہدری محمد یونس گوندل نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی پہلے اپنی فوج کو رافیل طیارے تو خرید کر دے لو پھر ہم سے ٹکرا لینا تاکہ تمہیں پتہ چل سکے کہ ہمارے جوان جذبوں کے بل بوتے پر لڑتے ہیں، رافیل طیارے ہوں یا مگ، ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.