پڑی درویزہ

سابق کونسلر پڑی درویزہ نمبردار راجہ محمد ریاض کے بڑے بھائی راجہ غلام سرور انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: نمبردار راجہ محمد اکرم مرحوم کے بیٹے اور سابق کونسلر پڑی درویزہ نمبردار راجہ محمد ریاض کے بڑے بھائی راجہ غلام سرور انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 70سال سے زائد تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر سید غلام علی شاہ نے کی ۔

نماز جنازہ میں عوام کی اکثریت کے علاوہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اویس خالد ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار ، پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے صدر سید امجد بخاری ، سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد شعیب, سابق جنرل کونسلر چوہدری امتیاز احمد اور سابق جنرل کونسلر راجہ خورشید حیدر جیسی بہت سی سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button