جہلم

آئیسکو اربن سب ڈویژن میں ملک خالد محمود کو دوبارہ ایس ڈی او تعینات کر دیا گیا

جہلم: آئیسکو اربن سب ڈویژن میں ملک خالد محمود کو دوبارہ ایس ڈی او تعینات کر دیا گیا، شہریوں اور ملازمین خوشی سے نڈھال، دفتر پہنچنے پر ایس ڈی او کا پرتپاک استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو اربن سب ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے سب ڈویژنل آفیسر ملک خالد محمود کی تعیناتی پر شہری کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، شہری ، تنظیموں کے عمائدین سمیت واپڈا ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملک خالد محمود شہریوں کے مسائل کے حل سمیت محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ملک خالد محمود اس سے قبل بھی اربن سب ڈویژن میں بطور ایس ڈی او خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔

نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او ملک خالد محمود نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے مسائل کو حل کر راحت محسوس ہوتی ہے، ماتحت عملہ بھی مجھ سے مانوس ہے جن کے ساتھ ملکر محکمہ کی بہتر ی کے لئے دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں ہی اللہ کی رضا ہے، میرے دروازے صارفین کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں صارفین جب چاہیں مسائل کے حل کے لئے رجوع کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button