دینہ

شہداء پاکستان سے اظہار یکجہتی، میاں محمد بخش ٹرسٹ کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: شہداء پاکستان سے اظہار یکجہتی ،میاں محمد بخش ٹرسٹ کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ،عوام کی کثیر تعداد شرکت،ملک کے نامور سپیشلسٹ ڈاکٹر زاور کنسلٹنٹ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جہلم کی ہر دل عزیز سماجی شخصیت چوہدری مشتاق حسین برگٹ چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ کی کاوشوں سے میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال دھنیالہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں شرکت کرنے والے نامور ڈاکٹرز نے سینئر کنسلٹنٹ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر آصف جاوید،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عاشق نجم،میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق عظیم،الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سید امتیاز حسین شاہ،کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر سیدہ شہزانہ امتیاز،وومین میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رضوانہ ثروت اورکلینکل ساکالوجسٹ ڈاکٹر صدف نعمان نے مجموعی طور پر 150سے زائد مریضوں کو چیک کیا اور ان کو فری ادویات دی گئیں، ڈاکٹر عاشق نجم نے اپنی گرہ سے گراں قدر ادویات عطیہ کیں ۔

چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ چوہدری مشتاق حسین برگٹ نے تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی بہترین فریضہ ہے، 30ستمبر بروز اتوار پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد چوہدری کنسلٹنٹ سرجن پمز اسلام آباد اپنی ٹیم کے ہمراہ بخش ہسپتال میں بچوں کے پیدائشی نقائض سے متعلق دوسرا کیمپ کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم،میرپور ،گجرات اور گوجر خان کے مریضوں کو انتظار اور قطارکی زحمت سے بچنے کے لیے 20ستمبر تک رجسٹریشن کروا لینی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button