دینہتارکین وطن

جہلم کے گاؤں موضع جکر کی معروف سماجی شخصیت چودھری محمد حسین مانچسٹر میں وفات پا گئے

دینہ: ضلع جہلم کے گاؤں موضع جکر کی معروف سماجی شخصیت چودھری محمد حسین مختصر علالت کے بعد مانچسٹر میں وفات پا گئے۔

مرحوم بے شمار خوبیوں کے مالک اور ایک ملنسار شخصیت تھے، مرحوم 1960 ء کی دھائی میں پاکستان سے برطانیہ تشریف لائے اور مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے بے شمار سماجی اور دینی خدمات سر انجام دیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ مسجد خضر آ مانچسٹر میں ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کے بیٹوں چودھری محمد رفیق اور چودھری محمد شفیق سے اظہار تعزیت کیا گیا،اللہ تعالی مرحوم چودھری محمد حسین کے درجات بلند فرمائے۔آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button