دینہ کی معروف کاروباری شخصیت پرویز اختر کے صاحبزادے نعمان حسن کے نکاح کی پروقار تقریب کا انعقاد

دینہ کی معروف کارو باری شخصیت پرویز اختر کے صاحبزادے حافظ زوہیب ، فرحان اختر، ارسلان اختر ، اور محمد یوسف کے بھائی نعمان حسن کے نکاح کی پروقار تقریب ان کی رہائش گاہ مفتیاں دینہ میں منعقد ہوئی ، نعمان حسن کا نکاح حاجی عنایت کی صاحبزادی کے ساتھ ہوا اس پروقار تقریب میں سابق سٹی نائب ناظم حاجی ادریز اختر ، کرنل خرم شہزاد ، صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ ، معروف صحافی رضوان سیٹھی ، حاجی طارق محمود، حاجی فاروق ، خالد محمود ، چوہدری محمد انور ہڈالی ، فیصل رزاق ، شوکت گوندل ، افتخار خان ، خان ارشد ، میجر عابد ، حاجی عاشق ، زاہد ناگی ، حاجی محمد اسحاق ، حاجی کرم الٰہی ، جاوید اختر ، چوہدری انور آف ساگری سمیت علاقہ بھر کی مذہبی ، سیاسی ، کاروباری شخصیات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، بعد ازاں پرویز اختر کو ان کے بیٹے نعمان حسن کے نکاح کے بندھن میں بندھنے پر مبارکباد دی ۔