ملک بھر کی طرح کھیوڑہ میں بھی یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

0

کھیوڑہ: حضرت امام حسین ؑ اور ان کے اقرباء و اصحاب کا غم منانے کے لئے کھیوڑہ میں یوم عاشور ہ کے جلوس برآمدہوئے اور دوسری طرف عوام نے قبرستان میں جا کر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، یوم عاشورہ جلوس کے راستے میں شہریوں نے شربت،دودھ،ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائیں۔

محمد آصف انچارج ریسکیو1122 کی سربراہی میں ٹیم اور ڈاکٹر مدثر ایس ایم او سول ہسپتال کھیوڑہ کی ٹیمیں طبی امدادفراہم کرنے کے لیے جلوس کے ہمراہ رہیں، سید عباس شاہ ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ آصف انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ کی سربراہی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، میونسپل کمیٹی چیف آفیسرعامر تنویر نے محرم الحرام کے موقع پر صفائی کے انتظامات بھی احسن طریقے سے سرانجام دئیے۔

تفصیلات کے مطابق امام حسین ؑ اور ان کے اقربأ و اصحاب کا غم منانے کے لئے آج کھیوڑہ میں یومِ عاشور ہ کے روضہ، ذوالجناح اور علم کے جلوس برآمد ہو گئے ہیں۔ پہلا علم اور ذوالجناح کا جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ محلہ جوتانیہ سے برآمد ہوا ۔ جلوس سے قبل مولانا علی سلیمان خطیب جامع مسجد حسینیہ نے مجلسِ عزا سے خطاب کیا۔

دوسرا تعزیہ اور علم کا جلوس امام بارگاہ فیض علی شاہ اسلام گنج سے برآمد ہوا ۔ اس مقام پر بھی پہلے مجلسِ اعزا کا اہتمام ہوا تھا جس سے مولانا سہیل عمران نے خطاب کیا۔ یہ جلوس بعد نماز ظہرین شروع ہوئے۔ ان جلوسوں کا ملاپ شمامہ چوک پر ہو گیا۔جہاں عزاداروں نے بڑی شدت کے ساتھ ماتم کیا۔ اس مقام پر انھوں نے علاوہ دست ،زنجیر اور خنجر زنی بھی کی۔

جلوس 5بجے امام بارگاہ محبت شاہ بخاری پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جہاں بعد نماز مغرب مجلس شامِ غریباں برپا ہو گی۔ اس جلوس میں نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے غم سے نڈھال ہزاروں عزادار شریک ہیں۔جن میں بچے،بوڑھے، خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

دوسری طر ف عوام نے قبرستان میں جا کر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جلوس کے راستہ میں جا بجا سوگواروں کے لئے دودہ، شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام ہے۔

محمد آصف انچارج ریسکیو1122 کی سربراہی میں ٹیم اور ڈاکٹر مدثر ایس ایم او سول ہسپتال کھیوڑہ کی سربراہی میں ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دی گئی، یوم عاشورہ کے موقع پر سید عباس شاہ ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ آصف انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ کی سربراہی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اللہ پاک کے کرم سے کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.