جہلم

قرآن محل کی تعمیر کا آغاز، شہید قرآن مقدس، سپارے، مقدس اوراق وغیرہ محفوظ کئے جائیں گے

جہلم: تحریک عظمت قرآن کے زیر اہتمام قرآن محل کی تعمیر کا آغاز، شہید قرآن مقدس، سپارے، مقدس اوراق وغیرہ محفوظ کئے جائیں گے، شہری صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، ضلعی نگران فرحان بیگ کی اپیل ، شہید قرآن پاک اور مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کے عظیم مشن پر گامزن تحریک عظمت قرآن جہلم کے زیر اہتمام جہلم شہر میں قرآن محل کی باقاعدہ تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ بات ضلعی نگران فرحان بیگ نے گزشتہ روز گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے علاقے جنجیل میں سماجی شخصیت رفیق منہاس کی عطیہ کردہ زمین پر قرآن محل کے کام کا آغاز پانی کی بورنگ سے ہو چکا ہے اب چار دیواری اور کنویں بنانے کا شروع کیا جارہا ہے جہاں مقدس اوراق کو تا قیامت محفوظ کیا جائے گا ۔

فرحان بیگ نے جہلم شہرکی مخیر حضرات سے اپیل کی کہ عظیم صدقہ جاریہ کے اس منصوبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہم ضلع جہلم میں قرآن پاک کا عظیم الشان گھر تعمیر کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button