سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 نوجوان جاں بحق

سوہاوہ: جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک کا المناک حاثہ، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان موقع پر جاں بحق، دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل، جاں بحق دونوں افراد کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجی ٹی روڈ سوہاوہ پر پنڈ متے خان کے قریب موٹرسائیکل اور ٹرک میں المناک ٹریفک حادثہ آیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سڑک کے درمیان اچانک الٹ گیا اور پیچھے سے آنے والے ٹرک نے دونوں افراد کو کچل ڈالا جبکہ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کی بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سوہاوہ موقع پر پہنچ گئی، میتوں کو ٹی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کر دیا ، ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button