جہلماہم خبریں

میونسپل کارپوریشن جہلم کا مصروف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن اپ شروع

جہلم: ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن /ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کے احکامات پر انکروچمنٹ آفیسر اور سٹاف کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کے احکامات پر انکروچمنٹ آفیسر آفتاب عالم کی قیادت میں انکروچمنٹ سٹاف نے شہر کا دورہ کرکے تمام ناجائز تجاوزات رکھنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی حدود کے اندر اپنا سامان رکھیں کیونکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن تمام مصروف بازاروں کو ناجائز تجاوزات کے بغیر کشادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام تاجر ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور ہم آپ کے ساتھ باہمی مشاورت کرکے تمام ناجائز تجاوزات کو مل کر ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں جس کو ہم پورا کریں گے اور اگر کسی نے بھی ناجائز تجاوزات کیے تو اسکے خلاف ناصرف قانونی کاروائی ہوگی بلکہ اس کا تمام سامان ضبط کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button