سوہاوہاہم خبریں

سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کا میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون، رہائی پر مبارک باد دی

سوہاوہ: سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کا میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون، سابق ایم پی اے نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارک دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چوہدری محمدثقلین سابق ایم پی اے و سابق مشیر وزیراعلی پنجاب نے ٹیلی فون کیا، چوہدری محمد ثقلین نے شہباز شریف کی رہائی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔

شہباز شریف نے محمدثقلین کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کاملک کی مجموعی اور کورونا کی درپیش صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں رہنماؤں کاعوام اور ملک کودرپیش مسائل کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button