جہلم

ڈپٹی کمشنر نے جہلم شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے شہر سے باہر متبادل جگہ کا بندوبست کروا دیا

جہلم: دریا کا کنارا سرسبز و شاداب ہو گا،ڈپٹی کمشنر نے شہر بھر کا کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے شہر سے باہر متبادل جگہ کا بندوبست کروا دیا، میونسپل کارپوریشن جہلم اور میونسپل کمیٹی دینہ کی گاڑیاں اب کوڑا کرکٹ اٹھا کر کالا گجراں میں پھینکیں گی،ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جہلم انعام الرحیم اور ایکسئین شہزاد کے ہمراہ دریا کے کنارے اور کالا گجراں میں نئے ڈمپنگ پوائنٹ کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے شہر سے باہر ڈمپنگ پوائنٹ کا افتتاح کیا۔

رپورٹ کے مطابق شہر بھر کا کچرا اٹھا کر دریا کے اندر اور کناروں پر پھینکا جا رہا تھا جس سے نہ صرف آبی حیات کا خطرات لاحق تھیں بلکہ دریا کنارے بسنے والے شہریوں کا بدبو اور تعفن سے جینا محال ہو گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے دریا کنارے کوڑے کرکٹ ٹھکانے لگانے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور میونسپل انتظامیہ کو متبادل جگہ کا بندوبست کرکے ڈمپنگ پوائنٹ بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ضلعی انتظامیہ نے کالا گجراں میں ایک شہری سے کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے ماہانہ تیس ہزار روپے کرایہ پراراضی لیز پر حاصل کر لی ہے ڈپٹی کمشنر نے اس جگہ کا معائینہ کیا،میونسپل کارپوریشن جہلم اور میونسپل کمیٹی دینہ کا عملہ ٹریکٹر ٹرالیوں سے شہر بھر کا کچرا اٹھا کر کالا گجراں پھینکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر،ایم سی کے چیف آفیسر اور ایکسئین کے ہمراہ ڈمپنگ پوائنٹ اور دریا کے کناروں کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا دریائے جہلم کے کنارے کو دیکھ کر دکھ ہوا اس علاقے کو خوبصورت تفریح گاہ ہونا چاہیے تھا یہ ڈمپنگ پوائنٹ بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا انشاء اللہ دریا کے کنارے کو برابر کروا کر گرین بیلٹ منصوبے کے تحت خوبصورت تفریح گاہ بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button