جہلم

جہلم شہر کے گلی محلوں میں لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر دیا

جہلم: چیف سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث شہر کے گلی محلوں میں لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر دیا، کوڑے کرکٹ کی بدبو سے تعفن پھیلنے لگا ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

چیف سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی رانا اشفاق کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث اندرون شہر کے گلی محلوں میں پچھلے کئی ماہ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ان کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی بدبو سے تعفن پھیلانا شروع ہوچکا ہے ، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا سانس لینا محال ہوگیاہے، کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کی وجہ سے راہ گیروں، طلباء وطالبات نمازیوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

میونسپل کمیٹی کے چیف سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق اور سپروائزر اس طرف دھیان دینے کو تیار ہی نہیں، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو کے باعث متعدد بچے ، بوڑھے ، خواتین اور نوجوان موذی امراض میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں ،متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ متعدد بار میونسپل کمیٹی میں تحریری و زبانی شکایات درج کروا چکے ہیں ، لیکن چیف سینٹری انسپکٹر سینٹری ورکروں کو گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کروانے کی بجائے پرائیویٹ، پلازوں ، کوٹھیوں میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے اندرون شہر کے گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ٹیلے بننا شروع ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ اگر شہر کے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی نہ کروائی گئی تو میونسپل کمیٹی کے شعبہ سنیٹیشن برانچ کے خلاف احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری چیف سینٹری انسپکٹر پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button