پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں شادی شدہ خاتون سے 3 افراد کی اجتماعی زیادتی

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان جرائم کی شرح بڑھ گئی، تحصیل پنڈدادنخان میں رواں ماہ اجتماعی زیادتی کاتیسراواقعہ، تین افراد کی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ غریب وال کے قریب دربار پیر د ھمرائی پر راولپنڈی سے سلام کیلئے آنے والی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

راولپنڈی کی رہائشی (ک) نامی خاتون دربار پر سلام کرنے آئی جہاں سے مبینہ طور پر محمد فیصل نامی شخص اسکو اپنی حویلی میں لے گیا جہاں پر دیگر دو افراد نے اس سے زبردستی زیادتی کی، دھریالہ جالپ چوکی نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر شوہر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر99/21بجرم!! 376 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور پولیس کے مطابق دوملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چند دن قبل تھانہ للِہ ٹاؤن کے علاقہ میں بھی اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ درج ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز نواحی گاؤں ہرن پور میں بھی خاتوں سے زیادتی کی کوشش کی گئی جبکہ چند روز قبل تھانہ لِلہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر زخمی ہوگیا تھا جبکہ دوسرے تھانہ جلالپور شریف کی حدود سندران کے رہائشی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

جلالپور شریف کے رہائشی غریب مزدور محمد یونس کے ذہنی معذور بچے محمد کیف پر راجہ حنیف پلازہ کے منشی مولوی اصغر کا بہیمانہ تشدیدکے واقع کودو دن گزر نے کے بعد بھی تھانہ جلالپور شریف کے پولیس ملازمین نے ملزمان سے مبینہ ساز باز کر کے غریب مزدور محمد یونس کے بچے کو تشدد کا نشانے بنانے والے ملزم مولوی اصغر کو گرفتار نہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مدعی محمد یونس کو ڈرا دھمکا کے راضی نامہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، تحصیل بھر میں اجتماعی زیادتی ودیگر جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پولیس کے لیے چیلنج بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button