جہلماہم خبریں

سول ہسپتال جہلم کی انتظامیہ کی غفلت عروج پر، ڈائلیسز مشینیں خراب، مریض تڑپنے لگے

جہلم: سول ہسپتال انتظامیہ کی غفلت عروج پر ، دو ڈائلیسز مشینیں خراب، مریضوں کے ڈائلیسز بند ہونے مریض تڑپنے لگے، ایک مشین ڈیڑھ ماہ سے بند پڑی ہے ایم ایس لمبی تان کر سو گیا ، شہریوں کا سیکرٹری ہیلتھ سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم میں گردے کے مریضوں کے ڈائلیسز کرنے والی دو مشینوں کے خراب ہونے پر نئے مریضوں کے ڈائلیسز کا سلسلہ معطل ہو گیا ہے جبکہ دوبار روزانہ ڈائلیسز کروانے والے مریضوں کو بھی اب یہ سہولت ایک ٹائم فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مریض سخت اذیت کا شکار ہیں ۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مشینوں کی خرابی بارے ایم ایس سول ہسپتال کو کئی مرتبہ مطلع کرنے کاباوجود ایم ایس نے نوٹس لینے کی زحمت نہیں کی بلکہ وہ گریڈ بیس میں ترقی کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈائلیسز نہ ہونے سے ہمیں شدید تکلیف کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے لیکن ایم ایس اور سی او ہیلتھ اس کو بالکل سیریس نہیں لے رہے۔

مریضوں نے سیکرٹری ہیلتھ سے فوری توجہ کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خراب مشینوں کو فوری ٹھیک کر وایا جائے ۔اور غیر ذمہ دار اور مریضوں کے مسائل سے لاپرواایم ایس کو فوری گھر بھیجا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button