پنڈدادنخان

آئندہ الیکشن ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ محمد نذیر بھٹی

پنڈدادنخان: قومی الیکشن میں مسلم لیگ ن قا ئد میا ں محمد نواز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے جیتے گی ضمنی الیکشن میں کا میا بیو ں کے بعد اب سینیٹ کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی کی اکثریت ہے۔ باشعور عوام مسلم لیگ کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہا رمسلم لیگ ن ضلع جہلم کے نائب صدر محمد نذیر بھٹی آف کھیو ڑہ نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اِن کے ہمراہ مسلم لیگی رہنما غلام حیدر تارڑ ،ملک طارق محمود اور محمد شکیل بھی موجود تھے۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان اور قادری کے دھرنو ں کے باوجود بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ملک بھر میں موٹرویز کا جال ،ورلڈ چینج منصوبہ سی پیک جیسے میگا پرا جیکٹس شرو ع کئے گئے ملک میں امن و ا مان بحال کیا، کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ اور بہت سے ایسے منصوبے ہیں جن کی وجہ سے عوام مسلم لیگ ن سے والہانہ پیار کرتے ہیں اور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضمنی الیکشن میں مسلم ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو تی ہے اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کی پیشگو ئیاں کرنے والے کھلاڑیوں اور مداریو ں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سب سے بڑ ی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن ہے جس کے قائد میا ں محمد نواز شریف ہیں مسلم لیگ ن کے تمام منتخب نمائندوں اور کارکنوں کے مثا لی اتحاد نے اِس پارٹی کو نا قابل تسخیر بنا دہا ہے، ٹاک شوز میں بیٹھ کر بلند بانگ دعوے کرنے والے قومی الیکشن کے بعد نظر نہیں آئیں گے، انشااللہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button