جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 12 افراد کورونا وائرس سے متاثر، 84 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: جہلم میں مزید 12 افراد کورونا وائرس سے متاثر، 84 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1386، اموات 38 اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 1295 ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 12 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ترجمان کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں 51 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے 16 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر میاں مظہر حیات کے مطابق محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 58177 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1386 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ضلع جہلم میں اب تک کل 1295 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 38 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 44024 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 893 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 29 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 52 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 84 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button