ضلع جہلم میں دو ماہ کے لیے تعلیمی ایمرجنسی لگا دی گئی ہے اساتذہ طلباء پر بھرپور توجہ دیں۔ سیف انور جپہ

0

پنڈدادنخان: ہم دنیا کی عظیم ترین قوم ہیں ہمیں صرف رہنمائی کی ضرورت ہے ہم کو اپنے قومی پرچم کو ہر جگہ سربلند کرنا اور اداروں کو بہتر سے بہتر کرنا ہے ضلع جہلم میں دو ماہ کے لیے تعلیمی ایمرجنسی لگا دی گئی ہے اساتذہ طلباء پر بھرپور توجہ دیں اس سال جشن جہلم منایا جارہا ہے جس میں ضلع بھر کی سو نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو خصوصی ایوارڈ دئیے جائیں گے ان شخصیات کا تعلق ہر شعبہ ہائے زندگی سے ہوگا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈدادنخان میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کانفرنس میں ڈاکٹر اسد نعیم منوچر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن جہلم سید مظہر اقبال شاہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم میڈیم نرگس اکرام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) جہلم حامد برایا ڈسٹرکٹ مانٹرنگ آفیسر جہلم احمد فراز اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے علاوہ تحصیل بھر کے زنانہ و مردانہ ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹر صاحبان اے ای اوز ڈپٹی ڈی ای او نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد نعیم سی ای او جہلم نے اساتذہ کو تلقین کی کہ تمام سکولوں میں قومی پرچم کی حرمت کا خاص خیال رکھا جائے اساتذہ کو وقت کی پابندی کو اولین ترجیح دینا ہوگی پورے ضلع جہلم میں دو ماہ کے لیے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے دو ماہ تک چھٹیوں پر مکمل پابندی ہوگی ماہ سوائے انتہائی ایمرجنسی کے سکولز فنڈز سے سکولوں کے باتھ رومز کی حالت کو فوری طور پر درست کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ نہم اور دہم کے بچوں پر اگلے دو ماہ تک انفرادی اور اجتماعی طور پر خصوصی توجہ دیں طلباء ہی ہمارا مستقبل ہے طلباء کو مکمل رہنما کی اشد ضرورت ہے اساتذہ بچوں کے مستقبل کو بہتر سے بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لائق اور نالائق تمام بچوں کو یکساں ساتھ لے کر چلیں اور ان پر خصوصی توجہ دیں اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ کو خصوصی انعامات دئیے جائیں گے گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول ایک تاریخی سکول ہے اس کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

تعلیمی کانفرنس کے میزبان سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد افسر اور سٹیج سیکرٹری چوہدری محمد ارشد نے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز کی تحصیل پنڈدادنخان کے تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.