سوہاوہ

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا

سوہاوہ: پنجاب بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرااور چیف آفیسر چوہدری خاور نے اینکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ سوہاوہ بازار کا دورہ کیا اور عارضی تجاوزات کو فی الفور ختم کرواتے ہوئے سوہاوہ شہر مین بازار ،صرافہ بازار کے تمام تاجروں کو آج میونسپل کمیٹی کے ہال میں بلوا لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اے سی سوہاوہ نے تمام دکانداروں کو اپنی دکانوں کے باہر تجاوزات کو ختم کرنے کی سختی سے ہدایت دی اور آئندہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر چوہدری خاور کو پولیس کے ہمراہ تمام تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی دکاندار کی روزی روٹی کا بند نہیں کیا جائیگا بلکہ تمام دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو رجسٹرڈ کر کے انہیں مناسب جگہ فراہم کی جائیگی جس پر تجاوز کرنے والوں کو کوئی رعایت نہ دی جائیگی۔

انہوں نے رکشہ اسٹینڈ کی پرچی وصول کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فی الفور رکشہ اسٹینڈ کی پرچی کو ختم کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں کو بھی میونسپل کمیٹی کے ہال میں بلوا کر ان کو رکشہ اسٹینڈ دینے کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button