جہلم

جس نے ایک جان کو بچایا اس نے ساری انسانیت کو بچایا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: سٹرک حادثات میں وفات پا جانے والے افراد کی یاد میں ریسکیو 1122 اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد سٹرک حادثات میں وفات پانے والوں کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا تاکہ لوگوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ تھے ، اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی، ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے عابد حسین، سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،سی ای او ایجوکیشن اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک جان کو بچایا اس نے ساری انسانیت کو بچایا، گزشتہ روز ہم نے ڈمپر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ان کے ڈرائیورز کو بھی روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی، ٹریفک ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کریں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، اوورسپیڈنگ سے پرہیز کریں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button