دینہاہم خبریں

راجہ یاور کمال کا دینہ کا تفصیلی دورہ، مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

دینہ: ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال کا ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے دینہ کا دورہ، مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال نے دینہ کا خصوصی دورہ کیا اور دینہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا بغور جائزہ لیا۔
اس موقع پر قائداعظم ٹا ؤن ڈسپنسری کی تعمیر کے حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
اسی حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاور کمال نے بتایا کہ دینہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز زور و شوروں سے جاری ہے اور کئی ایک نئے منصوبہ جات جلد شروع کر وائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دینہ کی عوام کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے اور دینہ میں ترقیاتی تبدیلی لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button