دینہ

پیر سید بشیر حسین شاہ بخاریؒ کے 10 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب اختتام پذیر

دینہ (راجہ زوہیب) پیر سید بشیر حسین شاہ بخاریؒ کے10ویںسالانہ عرسِ پاک کے موقع پر آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔محفل پاک میں صاحبزادہ پیر قاضی محمود احمد اعوانی (اعوان شریف گجرات) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مشائخ عظام، نامور علماء کرام و ثناخوانان مصطفیٰ ؐ سمیت کثیر تعداد میں عوام کی شرکت۔جن میں پیر تنزیل الرحمٰن شاہ، پیر سید جاوید اقبال شاہ،پیر سید ذاکر حسین شاہ، پیر سید توصیف عباس شاہ،علامہ مولانا قاری عصمت اللہ نقشبندی، علامہ مولانا عثمان بشیر نقشبندی، مفتی محمد طارق نقشبندی،علامہ مولانا فضلِ حق نقشبندی ،قاری حاجی سلیم نقشبندی،قاری محمد علی لطفی، قاری شاہد کریم،حاجی محمد افضل جالب ،محمد شاہ زیب چشتی،علامہ مولانا محمد عامر نقشبندی، قاری ناصر سلیمانی، علامہ سفیر اختر قابل ذکر ہیں۔
خصوصی خطاب علامہ مولانا ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری (لاہور) اور علامہ مولانا صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی(باولی شریف) نے کیا۔آخر میں پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف) نے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button