پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکو میاں بیوی سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

0

پنڈدادنخان: مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکو میاں بیوی سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ کوٹ کلاں میں چار بجے صبح مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے ننھی نواسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور لیاقت علی نامی شخص اس کی بیوی سے 36 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایک ماہ میں مسلح ڈکیتی کی تیسری واردت ہے، مسلح ڈاکو پندرہ دن پہلے شہر کے دو تاجروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ چکے ہیں ۔ مسلح ڈکیتی کی وارداتوں پر سماجی حلقوں نے اظہار تشویش کیا اور ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.