جہلماہم خبریں

جہلم میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹے کو گولیاں مار دیں، نوجوان جاں بحق، خاتون شدید زخمی

جہلم: بلال ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹے کو گولیاں مار دیں، نوجوان جاں بحق،نوجوان کے والدہ کی حالت تشویشناک،پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سول لائن کے علاقہ بلال ٹاؤن کا رہائشی 23سالہ نوجوان جہانگیر عرف جنگی والدہ کے ہمراہ گھر سے نکل کر گاڑی میں سوار ہوا کہ گھات لگا ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جہانگیر کے دماغ اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں جبکہ اسکی والدہ کو چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگیں جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان سپرد خاک، مضروبہ والدہ کی مدیت میں مقدمہ درج
اطلاع پر ریسکیو1122کا عملہ اور ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی،زخمی ماں بیٹے کوہسپتال پہنچایا گیا جہاں نوجوان جہانگیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا جبکہ خاتون کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. He was a very nice young man , homely and loving , I’ve met him personally just last year . This has saddened me deeply.Allah grant him highest ranks of jannat and grant sabar to entire family Aameen

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button