وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا حلقہ انتخاب میں پینے کا پانی نایاب، مکین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور

0

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا حلقہ انتخاب ، پنڈدادنخان پنجاب میں سب سے پسماندہ تحصیل، پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ، مکینوں بیس بیس میل دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جہاں قومی سطح پر ایک اہم وزیر کے طور پر جانے جاتے ہیں وہیں ان کے اپنے حلقہ انتخاب تحصیل پنڈدادنخان میں آج بھی لوگ جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے تھل، کندوال ، ڈھڈی ، ہرن پور اور دیگر علاقوں میں آج بھی پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے زیر زمین پانی نمک کی زیادتی کے باعث پینے کے قابل نہیں اور پینے کیلئے پانی حاصل کرنے کیلئے اس علاقے کے مکین روزانہ بیس کلو میٹر تک گدھوں ، گھوڑوں پر سفر کرکے جاتے ہیں۔

ایک سال کے دوران دو وزراتوں سے لطف اندوز ہونے کے باوجود اپنے حلقہ میں پانی کی فراہمی بھی نہ کرسکنے والے چوہدری فواد حسین کے وعدے کب پورے کریں گے پوری تحصیل پنڈدادنخان ان کی منتظر ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.