محکمہ تعلیم کا ہر استاد اور ہر افسر مکمل دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے۔ سیف انور جپہ

0

دینہ: اعلیٰ نتائج کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ محکمہ تعلیم کا ہر استاد اور ہر افسر مکمل دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔ تعلیمی ترقی کے ذریعے ہی ہم اپنے معاشرے میں مثبت اقدامات کر سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم کو اپنی مجموعی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، غیر حاضر اساتذہ اپنا ٹھکانہ کہیں اور تلاش کریں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے کے لئے خصوصی پالیسی کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ہڈالی دینہ اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سوہاوہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ امتحانات میں اعلیٰ نتائج کے حصول کے لئے اساتذہ کرام تمام تر وسائل برو کار لائیں اور بچوں کے روشن مستقبل میں مدد گار ثابت ہوں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات سے 3 ماہ قبل طلبا و طالبات کے لئے اضافی کلاسیں لگائی جا رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کی پرفارمنس کو مونیٹر کرنے کے لئے ڈی ای اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز دورہ کریں گے ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے ٹیچرز، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس اور محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع جہلم کو بورڈ میں نمایاں پوزیشن دلوانے اور طلبہ کی تعلیم کا معیار بڑھانے کے لئے امتحانات سے 90 دن قبل ہفتہ وار رپورٹ تیار کی جائے اور تمام طلبہ پر بھرپور محنت کرتے ہوئے بہترین نتائج کا حصول یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری سکولوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے دیواروں سے اشتہارات اور غیر ضروری پینا فلیکسوں کو فلفور ختم کروایا جائے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے 741 سکولوں میں قومی پرچم آویزاں کرنے کی سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کی اخلاقی تربیت پر توجہ دیں جبکہ سکول کے بارے انسد منشیات ڈیپارٹمنٹ کودرست ڈرگ فری رپورٹ جمع کروائی جائے۔

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر، اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب، اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ، اے ای اوز، ڈپٹی ڈی اوز، ڈی اوزاور دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں اساتذہ کی جانب سے طلبہ پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ ٹیچرز این ایس بی فنڈ کا درست استعمال کریں اور بچوں کو کمزور مضامین میں خصوصی توجہ دیں اور انکو مزید محنت کروا کر کامیاب بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.