جہلمتارکین وطن

ملٹن کینز میں نادرا سرجری ون ونڈو آپریشن کا انعقاد، ہائی کمشنر کی تخلیقی کاوشیں لائق ستائش۔ چوہدری اصغر علی

جہلم: نادرا سرجری کے انتظامات ملٹن کینز پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن، او پی ڈبلیو سی تنظیم، اور سینٹرل مسجد کمیٹی نے رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے کئے معذور، عمر رسیدہ افراد اور بچوں سمیت خواتین کو انکی دہلیز پر نادرا سہولیات کی فراہمی کے تسلسل میں ملٹن کینز میں نادرا سرجری میں تقریباً۔ ڈیڑھ سو درخواست گزاروں کے نادرا کارڈ پروسیس۔ کمیونٹی مسائل کے حل کے تسلسل میں کھلی کچہری اور نادرا سرجریز میں ون ونڈو آپریشن کے انعقاد پر ہائی کمشنر معظم احمد خان کی تخلیقی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔ چوہدری اصغر علی (چیئرمین پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن) کمیونٹی سے ایڈمن کی مد میں کوئی اضافی چارجزوصول نہیں کئے۔کونسلر عمران بھٹی (صدر پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن) سرجری آرگنائزرز کی جانب سے نادرا سرجری کے انعقاد پر کوروناوائریس وباء کی روک تھام کیلئے حکومتی ایس او پیز کے مطابق درخواست گزاروں کو سماجی فاصلوں کیساتھ ماسک اور سینیٹائزرز بھی فراہم کئے گئے۔ملک قاسم اعوان، راجہ تاج، تیمور عالم کورونا وباء کی وجہ سے کمیونٹی مسائل کے پیش نظر ہائی کمیشن نادرا ٹیم کمیونٹی کی دہلیز پر نادرا سرجریز کا تسلسل جاری رکھے گا۔ منیجر نادرا غلام قادر رزاقی پاکستان ہائی کمیشن لندن نادرا ٹیم نے منیجر نادرا غلام قادر رزاقی کی قیادت میں محمد سفیان،وقاص احمد، شہزاد علی،اور یو بی ایل سے عابد مغل نے معذور، عمر رسیدہ اور بچوں والی خواتین سمیت ملٹن کینز کی کمیونٹی کے سینکڑوں نادرا کارڈ پروسیس کئے۔ لندن ہائی کمیشن سمیت برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ، قونصلیٹس نے برطانیہ بھر میں لوکل سماجی تنظیموں، مساجد کمیٹیز اور کمیونٹی سینٹرز کے رضاکارانہ تعاون کیساتھ نادرا سرجریز کا انعقاد کروا کر ٹاؤن ٹو ٹاؤن نادرا سٹاف ٹیمیں بھیجوا کر کمیونٹی کو انکی دہلیز پر نادرا سہولیات فراہم کیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button