جہلم

حکومت نے پانچ مرلے کے تمام کیٹگریز کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

جہلم: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2021-22 کے بعد جہلم سمیت صوبہ بھر میں واقعہ پانچ مرلے کے تمام کیٹگریز کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ ٹیکس ایریا کے بجائے 5 مرلے کے گھروں پر کرائے کی مد میں عائد کیا جائیگا، کسی بھی آبادی میں واقعہ پانچ مرلے کے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہو گا تو اس پرکرائے کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائیگا جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہاہے اس سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھرکے 5 مرلے کے گھروں کے مالکان کو نوٹسسز بھجوانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button